اہم ترین

کراچی، انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع

کراچی (نمائندہ حصوصی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے...

مردان، اساتذہ مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

مردان (نمائندہ حصوصی) جمعیت اساتذہ کے زیرِ اہتمام اساتذہ...

ملتان، ای ٹرانسفر پورٹل پر خاتون استاد کی کیٹیگری میں مرد کی درخواست

ملتان (نمائندہ خصوصی) محکمہ سکولز کے ای ٹرانسفر پورٹل...

تعليم کے ساتھ عملی مہارتوں پر توجہ دینا ہوگی، ڈین محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی

کراچی (نمائندہ حصوصی) محمد علی جناح یونیورسٹی میں نئے...

وفاقی اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کا وائس چانسلر کے خلاف احتجاج، برطرف اساتذہ کی بحالی اور سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ،صدر سے مداخلت کی اپیل

کراچی (سٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی، عبدالحق کیمپس کی جانب سے منگل کے روز وائس چانسلر کے مبینہ غیر آئینی اقدامات، ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اور ہاؤس سیلنگ کی عدم ادائیگی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اساتذہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے رویے پر سخت مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا۔

برطرف اساتذہ کی بحالی کا مطالبہ اور غیر تدریسی اقدامات کی مذمت

احتجاجی اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے برطرف کیے گئے اساتذہ، جن میں ڈاکٹر فیصل بیگ اور ڈاکٹر یوسف حمید شامل ہیں، کو فوری طور پر عہدوں پر بحال کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے غیر تدریسی عملے کی جبری برطرفی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ملازمین کا معاشی استحصال قرار دیا۔

‘ریسرچ سینٹرز کے بجائے پولیس اسٹیشن قائم ہوئے’

مظاہرین نے وائس چانسلر پر اپنے فرائض کی ادائیگی میں مکمل ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کیمپس کی موجودہ صورتحال پر کڑی تنقید کی۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں یونیورسٹی کے اندر تحقیقی و علمی ترقی کے لیے ریسرچ سینٹر قائم ہونے کے بجائے (سیکیورٹی کے نام پر) پولیس اسٹیشن اور یونانی دواخانوں کے مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، جو کہ ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے کے شایانِ شان نہیں ہے۔

احتساب اور صدرِ مملکت سے مداخلت کی اپیل

انجمن اساتذہ کے عہدیدار ڈاکٹر عرفان عزیز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی اس وقت شدید مالی اور انتظامی بحران کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے درج ذیل مطالبات سامنے رکھے:

  • سینیٹ اجلاس کا فوری انعقاد: فوری طور پر یونیورسٹی سینیٹ کا اجلاس طلب کر کے موجودہ وائس چانسلر کے دور کا باقاعدہ اور شفاف احتساب کیا جائے۔
  • اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل: انہوں نے صدرِ مملکت (جو کہ جامعہ کے چانسلر ہیں) اور پرو چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی سے اپیل کی کہ وہ جامعہ کو تباہی سے بچانے کے لیے ان سنگین انتظامی و مالی معاملات کا فوری نوٹس لیں۔