roll number slip
لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے میٹرک (دہم) کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے رول نمبر سلپس کا باقاعدہ اجراء کر دیا ہے۔ صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز (لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، بہاولپور، سرگودھا، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان) کی جانب سے امتحانی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور لاکھوں امیدواروں کو ان کی سلپس فراہم کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق، ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ سرکاری و نجی اسکولوں کو ارسال کر دی گئی ہیں، جہاں سے طلبہ انہیں حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب، ہزاروں پرائیویٹ امیدواروں کی سہولت کے لیے تمام بورڈز نے اپنی اپنی آفیشل ویب سائٹس پر سلپس اپ لوڈ کر دی ہیں، جنہیں شناختی کارڈ نمبر یا فارم نمبر کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں اس سال 2 لاکھ 84 ہزار 717 امیدوار میٹرک کے امتحان میں شریک ہوں گے، جن کے لیے 880 امتحانی مراکز تشکیل دیے گئے ہیں۔ اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی امیدواروں کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر ہزاروں مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں شفافیت برقرار رکھنے اور نقل کی روک تھام کے لیے اسپیشل مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانات کے دوران اچانک دورے کریں گی۔
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…
تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…
کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…
مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…
ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان…