Categories: سکولز

پرائمری سکولوں میں خاکروب کی پوسٹ کی منظوری دی جائے، صدر اپٹا

پشاور (سپیشل رپورٹر)  آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر عزیز اللہ خان نے صوبائی حکومت اور مشیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے پرائمری سکولوں میں خاکروب اور خالہ کی پوسٹ کی منظوری دی جائے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرائمری سکولوں میں اس وقت ایک عجیب کشمکش ہے کہ اسکولوں میں صفائی کی ذمہ داری آخر کس کی ہے؟ محکمہ تعلیم اس کا واضح تعیین کرے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پرائمری اسکول میں ایک چوکیدار ہوتا ہے جس کا کہنا ہے کہ صفائی ہمارا کام نہیں،

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

جبکہ بعض مقامات پر جب کچھ لوگ سکول کی زمین کے مالک ہوتے ہیں تو وہ صفائی کی ڈیوٹی ہی نہیں کرتے۔ آج کل تو چوکیدار مقامی ایم پی اے کی سفارش پر بھرتی ہوتے ہیں اور ان کے ملازم بن جاتے ہیں۔

 

عزیز اللہ خان نے مزید کہا کہ اس وجہ سے پرائمری سکولوں میں صفائی اپنی مدد آپ کے تحت ہوتی ہے، اور اگر غلطی سے طلباء کو صفائی میں شامل کیا جائے تو طوفان برپا ہو جاتا ہے۔ آخر کب تک یہ نظام ایسے چلے گا؟

انہوں نے وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری، وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے ہمدردانہ مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا کے میل پرائمری اسکولوں میں مرد خاکروب کی پوسٹ پیدا کی جائے جبکہ فی میل پرائمری اسکولوں میں خالہ کی پوسٹ کو بحال کیا جائے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کراچی انٹر بورڈ، کامرس گروپس کے نتائج کا اعلان، پرائیویٹ کالج نے تمام پوزیشنز اپنے نام کر لیں

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس…

1 گھنٹہ ago

بلوچستان، 95 یونیورسٹی اساتذہ ملازمت سے برطرف، مزید 2 کے خلاف مقدمات زیر التوا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)  بلوچستان حکومت نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں…

2 گھنٹے ago

پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی, اساتذہ کا سخت ردِعمل، احتجاج کا انتباہ

پشاور (خبر نگار)  پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے جامعہ کی موجودہ مالی و…

19 گھنٹے ago

سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

کراچی (خبر نگار)  محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…

21 گھنٹے ago

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

1 دن ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

1 دن ago