لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کے سرکاری پرائمری اسکولوں کے نصاب میں مصنوعی ذہانت کا مضمون شامل کرنے کا منصوبہ تاحال حتمی شکل اختیار نہ کر سکا، جس کے باعث نئے تعلیمی سال کی نصابی کتب کی تیاری اور چھپائی کا عمل شدید التواء کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا بورڈ آف گورنرز پہلی سے پانچویں جماعت تک اے آئی کا مضمون پڑھانے کی منظوری تو دے چکا ہے، تاہم ادارے کی جانب سے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے کتب کی اشاعت کا کام رُک گیا ہے۔
سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی منصوبے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں کمپیوٹر اور اے آئی لیبز سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اے آئی کو ایک مستقل مضمون کے طور پر پڑھانے کے لیے اسکولوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی لیبز قائم کرنا ہوں گی، جو موجودہ صورتحال میں ایک بڑا مالیاتی چیلنج ہے۔
اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی عدم دستیابی کے باعث اب یہ تجویز زیر غور ہے کہ فی الوقت اے آئی کو ایک الگ مضمون کے بجائے نصاب میں محض ایک چیپٹر (باب) کے طور پر شامل کر لیا جائے تاکہ طلبہ کو ابتدائی مفاہیم سے روشناس کرایا جا سکے۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پرائمری کی سطح پر اے آئی کی تدریس کے تمام تکنیکی اور مالیاتی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تمام معاملات طے پاتے ہی جلد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد کتابوں کی چھپائی کا مرحلہ شروع ہوگا۔
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر)زندگی ٹرسٹ، دوربین اور میٹا کے اشتراک سے، اور حکومتِ سندھ کی معاونت کے…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے چیئرمین بورڈ…
راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے چوتھے فیز کی منظوری…
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے شعبہ سپورٹس کے…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…