Profassor dr syed Muhammad Amir shah
پروفیسر ڈاکٹر سید محمد عامر شاہ فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز کے ڈین تعینات
فیکلٹی ممبران نے مبارکباد دیتے ہوئے تقرری کو خوش آئند قرار دیا
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر )صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان،آصف علی زرداری نے ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سید محمد عامر شاہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز کا ڈین تعینات کر دیا ہے۔ وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو احکامات ارسال کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایکٹ کے مطابق صدرِ پاکستان جامعہ کے چانسلر کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ یہ تقرری تعلیمی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر سید محمد عامر شاہ کی تعیناتی پر جامعہ کے اساتذہ، خصوصاً اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودکو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کی میرٹ پر مبنی پالیسیوں کو سراہا ہے۔نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر سید محمد عامر شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ
وہ یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ مل کر جامعہ کی تعلیمی و تحقیقی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے نومنتخب ڈین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اُن کی قیادت میں فیکلٹی مزید تعلیمی کامیابیاں حاصل کرے گی اور یونیورسٹی کے علمی وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…
آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…