پشاور (سپیشل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں حالات معمول پر آتے ہی تمام تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر کھل گئے ہیں جبکہ بی آر ٹی بس سروس بھی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، آج سے شہر بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے دوبارہ فعال ہو گئے ہیں اور تمام سرکاری و انتظامی امور معمول کے مطابق انجام دیے جا رہے ہیں۔
ایمرسن یونیورسٹی ملتان، سابقہ بھرتیاں منسوخ، امیدواروں کا احتجاج
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایک روزہ عام تعطیل کا نوٹیفکیشن ختم کیے جانے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں تعلیمی و تدریسی سرگرمیاں اور کاروباری و دفتر امور بحال کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ٹرانس پشاور انتظامیہ کے مطابق بی آر ٹی سروس تمام مین اور فیڈر روٹس پر مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اور شہریوں کو معمول کے مطابق معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد دنیا کی ٹاپ 500 اور…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا 29 واں کانووکیشن 25 نومبر 2026ء…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب نے خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے…
صوابی (نمائیندہ حصوصی) ویمن یونیورسٹی صوابی میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام…