اہم ترین

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں...

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت...

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ...

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا...

پشاور یونیورسٹی ملازمین کی ہڑتال اور تالہ بندی، دھرنا آج بھی جاری رہا

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق یونیورسٹی ملازمین نے بالآخر ہڑتال اور تالہ بندی شروع کر دی ہے۔ کلاس تھری اور سینیٹیشن اسٹاف پر مشتمل اتحاد کی کال پر پشاور یونیورسٹی ملازمین نے بدھ سے مکمل ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کی،

 بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، کم کارکردگی والے شعبوں کو ضم کرنے کا فیصلہ، اکیڈمک کونسل نے منظوری دے دی

جبکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ملازمین کا دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ احتجاج کے دوران شعبہ امتحانات سمیت ایڈمن بلاک اور دوسرے تمام دفاتر مکمل طور پر بند رہے۔ ملازمین نے مقررہ شیڈول کے مطابق صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ایڈمن بلاک میں دھرنا دیا،

جبکہ بعد ازاں گھروں کو چلے گئے۔ اتحاد کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال اور احتجاجی سلسلے کو جاری رکھا جائے گا