اہم ترین

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی...

ناقص نتائج کے حامل سکول سربراہان نوکریوں سے برخاست ہوں گے۔ وزیر تعلیم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) نہم دہم کے نتائج کی ذمہ...

پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے...

پشاور یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ معذور طالبہ آن لائن فراڈ کا شکار، نوٹس کا مطالبہ

20 لاکھ روپے اور 4 تولے سونا دینے کے بہانے کسٹم ڈیوٹی کے نام پر 3 لاکھ 14 ہزار روپے ہڑپ کر لیے گئے

ٹرانزیکشن و دیگر ثبوت موجود ہیں، وزیراعلیٰ سمیت متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ معذور طالبہ آن لائن فراڈ کا شکار بن گئی، جس سے علاج معالجے کے عوض نامعلوم شخص نے 3 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیالی۔ متاثرہ طالبہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت متعلقہ اداروں سے واقعہ کا نوٹس لینے اور رقم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں گولڈ میڈلسٹ ماہین نے بتایا کہ اس نے پشاور یونیورسٹی سے ایم ایس سی کر رکھا ہے، تاہم معذور ہونے کی وجہ سے وہ وہیل چیئر پر ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کنٹریکٹ پر 4 سال سے ملازمت کر رہی ہے، 8 اپریل 2026ء تک اس کے 4 آپریشنز ہوئے۔ اس دوران ہسپتال میں ایک شخص نے اسے بتایا کہ وہ غریب و نادار افراد کی مدد کرتا ہے۔

رابطے پر اس شخص نے بتایا کہ وہ اسے 20 لاکھ روپے اور 4 تولے سونا بھیجے گا، دو دن بعد بتایا کہ رقم اور سونا پہنچ چکا ہے تاہم رجسٹریشن کے ساتھ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی ہے۔ جس پر متاثرہ خاتون نے ایزی پیسہ وغیرہ کے ذریعے اس سے 3 لاکھ 14 ہزار روپے فراڈ کے ذریعے ہڑپ کر لیے۔

ماہین کا کہنا ہے کہ اس کی فزیو تھراپی پر ماہانہ 40 ہزار خرچ ہوتے ہیں اور اس نے بڑی مشکل سے وہیل چیئر پر بیٹھ کر یہ کمائی کی تھی۔ اس کے ساتھ ہونے والے فراڈ کے ٹرانزیکشن و دیگر ثبوت موجود ہیں، لہٰذا متعلقہ اداروں کے حکام اس کی مدد کر کے رقم کی ریکوری یقینی بنائیں طالبہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔