Categories: تازہ ترین

پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد سے زائد بہتری، وزیر تعلیم کو رپورٹ پیش

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)
پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے امتحانی نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔ تمام 9 تعلیمی بورڈز کی مجموعی کامیابی کی شرح 53.73 فیصد سے بڑھ کر 60.36 فیصد ہوگئی، جبکہ کامیاب طلبہ کی تعداد بھی 4 لاکھ 12 ہزار 292 سے بڑھ کر 4 لاکھ 35 ہزار 358 ہوگئی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو نتائج کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 7 لاکھ 21 ہزار 220 طلبہ نے انٹر پارٹ ون کا امتحان دیا، جبکہ گزشتہ سال امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 7 لاکھ 67 ہزار 410 تھی۔ بورڈ وار نتائج میں بھی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ فیصل آباد بورڈ کی کامیابی کی شرح 55.7 سے بڑھ کر 61.7 فیصد، گوجرانوالہ بورڈ کی 49.9 سے 58.1 فیصد اور لاہور بورڈ کی 53.7 سے بڑھ کر 60 فیصد ہوگئی۔

اردو یونیورسٹی میں مالی بحران، ہراسانی اور اقدامِ قتل کی ایف آئی آر،وی سی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

ملتان بورڈ کا نتیجہ 57.4 سے بڑھ کر 65.1 فیصد، راولپنڈی بورڈ کا 43.4 سے 54.2 فیصد اور ساہیوال بورڈ کا 54.5 سے 59.3 فیصد تک پہنچ گیا۔ سرگودھا بورڈ کی کامیابی کی شرح 57 سے بڑھ کر 66.7 فیصد، جبکہ ڈی جی خان بورڈ کی 62.4 سے بڑھ کر 66.1 فیصد ہوگئی۔ بہاولپور بورڈ کے نتیجے میں بھی اضافہ ہوا، جو 53.1 سے بڑھ کر 53.4 فیصد رہا۔

رپورٹ میں وزیر تعلیم کو مزید بتایا گیا کہ پاسنگ ریشو اور نتائج میں بہتری کے لحاظ سے سرگودھا بورڈ 66.79 فیصد کے ساتھ پہلے اور ڈی جی خان بورڈ 66.06 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ وزیر تعلیم نے نتائج میں مجموعی بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال سکرین مارکنگ کے آغاز سے امتحانی نتائج میں کامیابی کی شرح مزید بہتر ہوگی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

4 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

4 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

4 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

5 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

5 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

5 گھنٹے ago