اہم ترین

اوکاڑہ یونیورسٹی خاتون پروفیسر ہراسانی کیس، وائس چانسلر اور پی ار او 3 نوٹسز کے بعد عدالت میں پیش

  لاہور(کورٹ رپورٹر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں مبینہ  ہراسانی، بدنامی، اور اختیارات...

سکول ایجوکیشن نے ‘ایکسٹریم ہارڈ شپ’ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

لاہور (سپيشل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے ...

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات...

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا تمام 9 تعلیمی بورڈز کے عملے کو ری شفل کرنے کا فیصلہ

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے تمام انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈز  میں انتظامی تدابیر کے تحت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایک ہی عہدے یا سیٹ پر 3 سال سے زائد عرصے سے تعينات عملے کو فوری طور پر تبدیل (ری شفل) کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سیکشن آفیسر (بورڈز) تابش نصیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ مراسلہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز (لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال اور سرگودھا) کے چیئرمینوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے اہم نکات:

  • 3 سالہ حد مقرر: مجاز اتھارٹی (Competent Authority) کی ہدایت کے مطابق ایسے تمام آفیشلز اور سٹاف ممبران جو گزشتہ 3 سال یا اس سے زائد عرصے سے ایک ہی اسائنمنٹ، پوزیشن یا سیٹ پر کام کر رہے ہیں، انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے گا۔

  • ایک ہفتے میں تعمیل کی رپورٹ طلب: تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تبادلوں اور التوا میں پڑے ادل بدل پر عملدرآمد یقینی بنا کر ایک ہفتے کے اندر تعمیلی رپورٹ  محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو جمع کروائیں۔

یہ قدم تعلیمی بورڈز کی کارکردگی کو بہتر بنانے، شفافیت لانے اور طویل عرصے سے ایک ہی جگہ پر براجمان عملے کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مراسلے کی کاپیاں ایڈیشنل سیکرٹری (بورڈز)، ڈپٹی سیکرٹری اور پی ایس ٹو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی ضروری کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔