تازہ ترین

پنجاب کے سکولوں میں جمعہ کی چھٹی جلد ختم کرنے کا اعلان

موسمِ گرما کی تعطیلات کا حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد ہوگا، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی وضاحت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ چھٹی مستقل بنیادوں پر نہیں دی گئی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسکولوں میں جمعہ کی تعطیل جلد ختم کر دی جائے گی اور تمام ادارے اپنے باقاعدہ شیڈول پر واپس آ جائیں گے۔

بوزیر تعلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کی چھٹی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔ آنے والے ہفتوں میں اس چھٹی کو مکمل طور پر ختم کر کے پرانا تدریسی شیڈول بحال کر دیا جائے گا تاکہ طلبہ کا تعلیمی حرج نہ ہو۔

اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر رانا سکندر حیات نے بتایا کہ چھٹیوں کے دورانیے میں کمی یا ان کے شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے 15 مئی کے بعد مشاورت کی جائے گی اور تمام تجاویز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو پیش کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد ہی موسمِ گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے والدین اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبروں پر کان نہ دھریں اور محکمہ تعلیم کے سرکاری اعلانات پر ہی بھروسہ کریں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

4 منٹس ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

1 گھنٹہ ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

3 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

3 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

4 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

4 گھنٹے ago