تازہ ترین

یونیورسٹی آف انجینئرنگ سوات کو ‘آئی ٹی اینڈ کمپیوٹنگ یونیورسٹی’ بنانے کا فیصلہ، ترمیمی بل تیار

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کی جامعات میں اصلاحات کے لیے اہم قدم، محکمہ اعلیٰ تعلیم نے قانونی مسودہ مکمل کر لیا

پشاور (نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ سوات (UES) کو آئی ٹی اینڈ کمپیوٹنگ یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اس ضمن میں "خیبر پختونخوا یونیورسٹیز (ترمیمی) بل” تیار کر لیا ہے، جسے جلد منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس تبدیلی کا بنیادی مقصد سوات اور ملحقہ علاقوں کے طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسے جدید شعبوں میں عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام سے صوبے میں آئی ٹی کی صنعت کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

آئی ٹی اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا قیام: نئے ترمیمی بل کے تحت سوات میں قائم یونیورسٹی آف انجینئرنگ کو اب "یونیورسٹی آف آئی ٹی اینڈ اپلائیڈ سائنسز” کے طور پر فعال کیا جائے گا۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے تمام تر قانونی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ماہرینِ تعلیم نے اس فیصلے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے تعلیمی میدان میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔


urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

10 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

10 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

10 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

11 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

11 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

11 گھنٹے ago