لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)
پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز (ISCS) کے زیر اہتمام انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے ایک خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا موضوع "ہیومن ٹریفیکنگ: جبری جرائم اور سائبر فراڈ کے بڑھتے ہوئے خطرات” تھا۔ اس تقریب کا انعقاد حکومت پنجاب، کراس ایج (CrossEdge) اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) کے اشتراک سے کیا گیا۔
نمایاں شرکاء
سیمینار میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر سعید الٰہی، ایڈیشنل سیکریٹری ہوم و فوکل پرسن عائشہ ممتاز، ڈائریکٹر ISCS پروفیسر ڈاکٹر فرحان نوید یوسف، سمیت سرکاری و قانون نافذ کرنے والے اداروں، سول سوسائٹی، میڈیا، وکلاء اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار کے مقاصد اور اہم نکات:
اختتامی ریمارکس
پروفیسر ڈاکٹر فرحان نوید یوسف نے نوجوانوں میں ہیومن ٹریفیکنگ کی نئی شکلوں، خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والے استحصال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار کے اختتام پر ڈیجیٹل خواندگی، ادارہ جاتی تعاون اور مؤثر قانونی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…