اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

پیٹرولیم بحران، خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا اعلان، 2 ماہ کے لیے نیا شیڈول جاری

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں درپیش پیٹرولیم بحران اور ایندھن کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ہفتوار 2 روز کی چھٹی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
صوبائی کابینہ کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ ایجوکیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے اب ہر جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے، جبکہ باقی 5 دن (اتوار تا جمعرات) تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھی جائیں گی۔

خبر کے اہم پہلو درج ذیل ہیں

مدتِ نفاذمحکمہ تعلیم کے مطابق 2 روزہ چھٹیوں کا یہ فیصلہ اگلے 2 ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گا۔

 کے پی کے کی جامعات کے لیے صرف 11 ارب روپے کا بجٹ بھونڈا مذاق ہے، پیوٹا 

اقدام کا مقصد اس فیصلے کا بنیادی مقصد پیٹرولیم بحران کے پیشِ نظر ایندھن (Fuel) کی بچت کرنا اور طلباء و اساتذہ کو درپیش آمدورفت کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

اطلاق
حکام نے واضح کیا ہے کہ اس حکم نامے پر عمل درآمد صوبے کے تمام متعلقہ سرکاری اور نجی (پرائیویٹ) تعلیمی اداروں پر بلا تفریق ہوگا۔