اہم ترین

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف...

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے سرچ کمیٹی نے تین ناموں کا انتخاب مکمل کر لیا

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) صوبہ سندھ میں وائس چانسلرز کے تقرر کے لیے قائم سرچ کمیٹی نے پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے میرٹ پر تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب مکمل کر لیا ہے،

چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں 16 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جس میں ایک سابق وزیراعلیٰ سندھ کی صاحبزادی بھی شامل تھیں، ذرائع کے مطابق 14 امیدواروں نے انٹرویو میں شرکت کی جبکہ ایک امیدوار غیر حاضر رہا اور ایک نے آن لائن انٹرویو دیا،سرچ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں ڈاکٹر اکبر سیال کو پہلے، ڈاکٹر صالحہ خاصخیلی کو دوسرے اور ڈاکٹر عثمان چاچڑ کو تیسرے نمبر پر رکھا ہے،

یہ تینوں نام محکمہ داخلہ کے توسط سے انٹیلیجنس کلیئرنس کے لیے بھیجے جائیں گے جہاں سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کسی ایک نام کی بطور وائس چانسلر حتمی منظوری دیں گے، واضح رہے کہ یونیورسٹی کی موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر گلشن میمن کی پہلی مدت ملازمت گزشتہ برس مکمل ہو گئی تھی تاہم ان کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی تھی اور انہیں تاحکم ثانی عہدے پر برقرار رکھا گیا تھا۔