Categories: سکولز

چار سدہ ڈبل شفٹ سکول پروگرام میں 13 کروڑ سے زائد کے اخراجات کے باوجود 40 سکول بند

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے ضلع چار سدہ میں ڈبل شفٹ سکول پروگرام میں مالی سال 2021-22 اور 2022-23 کے دوران 13 کروڑ 4 لاکھ 70 ہزار روپے خرچ کرنے کے باوجود 40 ڈبل شفٹ اسکول بالآخر بند کر دیے گئے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی کارکردگی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سکولو ں میں کم یا صفر داخلوں کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈبل شفٹ اسکول پروگرام کا آغاز 2021-22 کے تعلیمی سیشن میں کیا تھا، تاہم پروگرام کی منصوبہ بندی، اسکولوں کے انتخاب، اساتذہ کی بھرتی، نگرانی، اور مالی معاملات میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

مزید برآں، آڈٹ رپورٹ میں گھوسٹ طلبہ (کاغذی داخلوں) کی موجودگی کا بھی سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، جس سے سرکاری فنڈز کے ضیاع اور ناقص حکمت عملی کی قلعی کھل گئی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

بھکر،گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبات میں 100 مفت سائیکلیں تقسیم، ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی تقریب میں شرکت

بھکر (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج برائے خواتین بھکر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران بیداری…

2 گھنٹے ago

قائد اعظم یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ اور ہاسٹل فیسوں میں اضافہ، طلبہ و والدین میں تشویش کی لہر

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ کی ٹرانسپورٹیشن اور ہاسٹل…

2 گھنٹے ago

گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونا منڈی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ہونہار سکالرشپ کی منظوری ، فیسوں میں اضافے کی تجویز مسترد

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی…

7 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا کا بڑا تعلیمی فیصلہ، نویں سے بارہویں تک نیا قومی نصاب نافذ، 2027ء سے یکساں امتحانات کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نویں…

7 گھنٹے ago

سندھ یوتھ اپرچونٹی فیسٹیول کا 17 ستمبر سے لاڑکانہ میں انعقاد

لاڑکانہ (خصوصی رپورٹر) سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں، تعلیم، جدید مہارتوں اور روزگار کے مواقع سے…

19 گھنٹے ago

جامعہ سیالکوٹ میں شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ‘اوپن ہاؤس 2026’ کا پروقار انعقاد

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر) یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام 'اوپن ہاؤس 2026' کا…

19 گھنٹے ago