Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeایکسکلوسیو نیوزڈاکٹر محمد طفیل کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج...

ڈاکٹر محمد طفیل کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج مل گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد طفیل 28 جولائی سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدتِ ملازمت 28 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عراقی نے اس سے قبل بھی 3 برس تک جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمہ داریاں انجام دی تھیں، یوں وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔