ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈیرہ غازی خان میں نجی اسکول ‘دی لٹل اسکالرز’ کی چھت گرنے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے ہسپتال چوک پر دھرنا دیا اور ٹائر جلا کر اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بلاک کر دیا، جس سے شہر میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
مظاہرے کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے؛ جاں بحق بچوں کے والدین دہاڑیں مار مار کر روتے رہے اور معصوم بچوں کی تصاویر اٹھا کر انصاف کا مطالبہ کرتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسکول کی عمارت پہلے ہی شکستہ حال تھی، لیکن انتظامیہ نے بچوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر تدریسی عمل جاری رکھا، جو مجرمانہ غفلت ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی اسمبلی کے رکن محمد حنیف پتافی، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ والدین سے ملاقات کی۔
لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف گرفتاری کافی نہیں بلکہ اس سنگین غفلت پر ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی اور معصوم کی جان نہ جائے۔ انتظامیہ نے والدین کو یقین دلایا ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے شعبہ سپورٹس کے…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…
تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…
کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…
مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…