اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

کراچی، میٹرک امتحانات کا آغاز آج سے،بوٹی مافیا بھی متحرک جبکہ امتحانی مراکز میں تبدیلی نے طلبہ اور والدین کو پریشان کر دیا

کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، تاہم امتحانی بورڈ کی جانب سے آخری لمحات تک امتحانی مراکز میں کی جانے والی تبدیلیوں نے طلبہ اور والدین کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

والدین کے تحفظات اور غیر یقینی صورتحال

امتحانات میں شریک طلبہ کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات سے محض ایک روز قبل ایڈمٹ کارڈز پر درج امتحانی مراکز تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ مراکز کی اچانک تبدیلی اور بورڈ کی جانب سے جاری کردہ غیر یقینی صورتحال کے باعث طلبہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، جس سے ان کی امتحانی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیر تعلیم کا ایکشن

ایڈمٹ کارڈز کے اجراء میں تاخیر اور آن لائن پورٹل تک رسائی میں ناکامی جیسے مسائل پر وزیر تعلیم سندھ، محمد اسماعیل راہو نے سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔

تادیبی کارروائی کا انتباہ

صوبائی وزیر نے چیئرمین بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ:

  • اس سنگین غفلت کے ذمہ داروں کا فوری تعین کیا جائے۔
  • تین روز کے اندر معاملے پر تسلی بخش جواب جمع کرایا جائے۔
  • جواب موصول نہ ہونے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں ذمہ دار افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔