Categories: تازہ ترین

گومل یونیورسٹی ڈگری اسکینڈل پر یونیورسٹی انتظامیہ کی اہم وضاحت

ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ خصوصی) گومل یونیورسٹی کے رجسٹرار طاہر شاہ نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر یونیورسٹی کی جعلی ڈگریوں سے متعلق چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یونیورسٹی کے ریگولر سسٹم 2023ء کے بعد سے کسی بھی ریگولر یا پرائیویٹ کالج کی کوئی بھی ڈگری جعلی نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے طلبہ اور ان کے والدین کو پیغام دیا کہ ماضی کے ریکارڈ کی چھان بین کے دوران 2018ء سے 2022ء اور 2019ء سے 2023ء کے ریکارڈ میں گڑبڑ پائی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 542 بوگس (جعلی) ڈگریوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ اس گڑبڑ کی نشان دہی جوہر آباد، لیہ اور پنجاب کے دیگر پرائیویٹ کالجوں کے ریکارڈ میں ہوئی تھی۔

سہولت کاروں کے خلاف کارروائی، رجسٹرار طاہر شاہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں قائم انکوائری کمیٹی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے بعد، یونیورسٹی کے اندر موجود ان کے سہولت کاروں کو ٹریس کر لیا گیا ہے۔ ان ملوث افراد میں ایک نائب قاصد، کنٹرولر امتحانات اور دو ڈائریکٹر ایفلی ایشن شامل ہیں، جنہیں باضابطہ طور پر معطل کر کے 30 دن کے اندر جواب دہی کے لیے شوکاز نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

مستقبل کا لائحہ عمل اور شفافیت، انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی سے الحاق شدہ کل 72 پرائیویٹ کالجوں میں سے 10 کالجوں کے ریکارڈ کو ہائی لیول کمیٹی کے ذریعے چیک کروا لیا گیا ہے، جبکہ باقی سب کالجوں کے متعلق رپورٹ آنے کے بعد ان رپورٹوں کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

رجسٹرار کا کہنا تھا کہ موجودہ وائس چانسلر کی ہدایت پر یونیورسٹی میں اب جدید سی ایم ایس نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب ہر پرائیویٹ کالج کا امتحان یونیورسٹی کی براہِ راست نگرانی میں ہوگا تاکہ مستقبل میں ایسی کسی گڑبڑ کا امکان ختم کیا جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی اور پی آر او کے خلاف 1 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت دونوں کو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کی سیشن عدالت نے وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد مبین اور…

12 گھنٹے ago

پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز، 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جائے گی: علی ڈار

(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی تعلیمی انقلابی پروگرام "اے آئی…

12 گھنٹے ago

انٹرمیڈیٹ نتائج، طلبہ کا پشاور بورڈ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف اسلامیہ کالج پشاور سمیت مختلف سرکاری…

1 دن ago

پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی دوبارہ بھرتی اور موجودہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ…

1 دن ago

انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں

لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں اور شاندار رواں سفر کو برقرار…

1 دن ago

تعلیمی بورڈ لاہور، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز اب ہارڈ کے بجائے سافٹ فارم میں ملیں گے

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

1 دن ago