اہم ترین

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف...

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

آزاد کشمیر، این او سی کے بغیر کتب فروخت کرنے والے پبلشرز کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر: این او سی کے بغیر کتب فروخت کرنے والے پبلشرز کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ نے غیر قانونی درسی کتب کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ این او سی کے بغیر کتابیں چھاپنے اور فروخت کرنے والے اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ بورڈ کی جانب سے جملہ ناشرین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ریاست کی حدود میں غیر قانونی درسی کتب اور ملک دشمن مواد پر مبنی لٹریچر کی خرید و فروخت سے مکمل اجتناب کریں۔

حکام کے مطابق ترمیمی ایکٹ کی شق 8-3 کا بنیادی مقصد طلبہ کو غیر معیاری درسی مواد سے بچانا اور انہیں بھاری قیمتوں پر فروخت ہونے والی غیر قانونی کتب کے استحصال سے محفوظ رکھنا ہے۔ ٹیکسٹ بک بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے پبلشرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔