اہم ترین

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی...

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ...

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کا آغاز

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹر میڈیٹ فرسٹ ائیر میں داخلے کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ یہ داخلے 9 ویں کلاس کے رزلٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔ پیونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ریگولر پروگرامز میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، جنرل سائنس، کمپیوٹر سائنسز، ہوم اکنامکس، ہیومینیٹیز اور کامرس کے مضامین شامل ہیں

جبکہ سیلف سپورٹ (ایوننگ) پروگرامز میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس، کامرس اور ہیومینیٹیز گروپس میں داخلے دیے جائیں گے۔ امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن 8 جون تک جمع کرا سکتے ہیں۔ داخلہ شیڈول کے مطابق انگلش لٹریچر کے امیدواروں کا ٹیسٹ 9 جون کو صبح 10 بجے لیا جائے گا جبکہ ڈرائنگ ٹیسٹ 10 جون کو صبح 10

بجے منعقد ہوگا۔ سپورٹس ٹرائلز 11 جون کو صبح 9 بجے ہوں گے۔


خصوصی افراد کے لیے انٹرویو 15 جون کو صبح 9 بجے رکھا گیا ہے جبکہ حفظِ قرآن کے امیدواروں کے انٹرویوز بھی اسی روز صبح 9 بجے ہوں گے۔ ریگولر پروگرامز کی پہلی میرٹ لسٹ 22 جون۔۔کو شامنچار بجے ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی جائے گی جبکہ ایوننگ پروگرامز کی پہلی میرٹ لسٹ ریگولر پروگرامز کی تیاری میرٹ لسٹ کے ساتھ لگائی جائے گی۔