spot_img

ذات صلة

جمع

جی سی یو ، منتخب ڈگری پروگرامز کی فیس میں 60 فیصد تک کمی

جی سی یو کا تاریخی فیصلہ: منتخب ڈگری پروگرامز...

یونیورسٹیز اور کالجز میں دوروزہ تعطیل، 4 دن آن لائن کلاسز کا حکم

پٹرولیم بحران کا اثر: خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز اور...

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا...

افغانستان میں پھنسے مزید 110 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

جمرود (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں گزشتہ 10 ماہ سے پھنسے...

پنجاب میں سمرکیمپ کے حوالے سے حکومتی ہدایات کی خلاف ورزیوں پر وزیر تعلیم کا نوٹس،شکایات سیل قائم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)زیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے بعض سکولوں کی جانب سے حکومتی ہدایات کو مدنظر نہ رکھنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ کی اجازت پیر سے جمعرات کے دوران صبح 7 تا 10 بجے تک اور صرف ایک ماہ کیلئے دی گئی ہے۔

والدین حکومتی ہدایات اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے بارے میں شکایات وزیر تعلیم کے شکایت سیل کے نمبر 03166432182 اور 03160261408 پر درج کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ میں بچوں کی شرکت والدین کی رضامندی سے مشروط ہے، سکولز زبردستی بچوں کو سمر کیمپ میں نہیں بلا سکتے۔ رانا سکندر حیات نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ سمر کیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کروایا جائے اور سکولوں کی فعال مانیٹرنگ کی جائے۔