spot_img

ذات صلة

جمع

جی سی یو ، منتخب ڈگری پروگرامز کی فیس میں 60 فیصد تک کمی

جی سی یو کا تاریخی فیصلہ: منتخب ڈگری پروگرامز...

یونیورسٹیز اور کالجز میں دوروزہ تعطیل، 4 دن آن لائن کلاسز کا حکم

پٹرولیم بحران کا اثر: خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز اور...

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا...

افغانستان میں پھنسے مزید 110 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

جمرود (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں گزشتہ 10 ماہ سے پھنسے...

تعلیمی بورڈ لاہور، رزلٹ کارڈز ڈیجیٹلائز، کیو آر کوڈ پر مبنی جدید سرٹیفکیٹ متعارف

لاہور تعلیمی بورڈ کی تاریخی پیش رفت: رزلٹ کارڈز کا مکمل نظام ڈیجیٹلائز، کیو آر کوڈ پر مبنی جدید سرٹیفکیٹ متعارف

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ ڈاکٹر انجینیئر بدرالاسلام نے تعلیمی نظام کو جدید بنانے اور طلبہ کے مسائل کے فوری تدارک کے لیے ایک تاریخی اقدام کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات کے مطابق،

بورڈ نے اپنے تمام انتظامی و امتحانی نظام کو تیزی سے ڈیجیٹلائز کر دیا ہے۔ اس جدید پیش رفت کا اہم پہلو رزلٹ کارڈز کا مکمل ڈیجیٹلائز ہونا اور پورے ریکارڈ کا جدید سسٹم پر شفٹ ہونا ہے، جس سے امتحانی شفافیت، جعلی ڈگریوں کا خاتمہ، اور طلبہ کی روایتی بار بار کے بورڈ چکروں سے نجات یقینی ہوگی۔

تمام ڈیجیٹل رزلٹ کارڈز پر جدید کیو آر کوڈ لگایا گیا ہے، جس کے سکین کرتے ہی فوری آن لائن تصدیق ممکن ہو سکے گی۔ پرائیویٹ طلبہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے براہ راست اپنا ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، جبکہ ریگولر طلبہ اپنے متعلقہ اسکولوں یا کالجوں کے پورٹل سے اسے حاصل کر سکیں گے۔

اس جدید نظام کے حوالے سے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کو باضابطہ مطلع کر دیا گیا ہے تاکہ داخلوں اور تصدیق میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ چیئرمین ڈاکٹر بدرالاسلام نے مزید کہا کہ بورڈ پیپر لیس نظام کے لیے پرعزم ہے، اور رزلٹ کارڈز کے بعد آن لائن این او سی، مائیگریشن، اور فیسوں کی ادائیگی جیسے دیگر اقدامات کو بھی آسان اور خودکار بنایا جا رہا ہے۔