لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھاریٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز ایجوکیشن) کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ گریڈ 18 کے افسران کی جگہ گریڈ 19 کے سینئر افسران کو تعینات کیا جائے گا
رفت سی ای اوز ایجوکیشن کی تعیناتی کے لیے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ فیز فور کے تحت کامیاب امیدواروں کی تعیناتی کے عمل کو بھی جلد حتمی شکل دے دی جائے گی
میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر
تعیناتی کا مقصد محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ضلعی سطح پر انتظامی امور کو مزید موثر بنانے اور سینئر افسران کی خدمات و تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے مختلف اضلاع میں سی ای او ایجوکیشن کی اسامیوں پر گریڈ 19 کے افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے
میرٹ اور ضرورت فیز فور انٹرویوز میں کامیاب ہونے والے افسران کو میرٹ اور انتظامی ضرورت کے مطابق مختلف اضلاع میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھاریٹی تعینات کیا جائے گا
نگرانی اور بہتری کی توقع نئی تعیناتیوں کے بعد سکول ایجوکیشن سے متعلق انتظامی امور، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے داخلوں، اسکولوں کی مانیٹرنگ، تعلیمی نتائج اور مختلف تعلیمی پروگراموں پر عملدرآمد کی نگرانی مزید سینئر سطح پر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے