لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امیر الدین میڈیکل کالج، پی جی ایم آئی اور لاہور پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر سہیل صابر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی
ملاقات میں طبی تعلیم کا معیار مزید بلند کرنے، دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کے فروغ اور امتحانی نظام کو جدید
تقاضوں کے مطابق شفاف بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل طلبہ کی اسیسمنٹ کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے، جامع ایم
سی کیوز بینک کے قیام اور ریسرچ کلچر کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا