اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل طلبہ کے لیے 11 اکتوبر کو منعقد ہونے والا این آر ای "نیشنل
رجسٹریشن اگزامینیشن” امتحان ملتوی کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ ناگزیر حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، اور
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا ایتھوپیا کے طلبہ کے لیے سکالرشپ کا اعلان
اب یہ امتحان 11 اکتوبر کے بجائے 8 نومبر کو منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بیرونِ ملک سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کر کے آنے والے طلبہ
کے لیے پاکستان میں پریکٹس کی اجازت حاصل کرنے کی خاطر این آر ای امتحان پاس کرنا لازمی ہے۔