اہم ترین

لائبہ اعجاز کیس، ایجنٹ نے 72 نہیں93 لاکھ روپے کا فراڈ کیا،ایف آئی اے

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی...

لائبہ اعجاز کیس، مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل، ملزم نعمان گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی...

وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کا نوٹس،مرحومہ کیساتھ فراڈ کرنے والے کی فوری گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام...

 گیارہویں جماعت کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع، نظرثانی شدہ شیڈول جاری

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز...

گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی فراڈ پر خودکشی کےواقعہ پر ایف آئی اے متحرک ،تفصیلات طلب

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ...

محکمہ تعلیم پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام،زمین فراہم کرنے والوں نےدوبارہ 8سکولوں پر قبضہ کر لیا

 بونیر (نامہ نگار)میں سکولوں کے لیے زمین فراہم کرنے والے اراضی مالکان نے کلاس فور کی بھرتیوں کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے 8 پرائمری سکولوں کو تالے لگا دیے ہیں، جس کے باعث 2500 سے زائد طلبہ پانچویں روز بھی تعلیم سے محروم ہیں

اراضی مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سکولوں کے قیام کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی زمینیں فراہم کی تھیں اور معاہدے کے تحت متعلقہ سکولوں میں کلاس فور کی آسامیوں پر تقرری ان کا حق ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کے دور میں متعلقہ سکولوں میں کلاس فور کی ملازمتیں پارٹی کارکنوں کو دی گئیں جبکہ زمین فراہم کرنے والے مالکان کے مطالبات کو نظرانداز کر دیا گیا

کے پی حکومت کا جدید تعلیمی اقدام، 331 سرکاری سکولوں کو ‘گلوبل ورچوئل سکول’ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق بعض اراضی مالکان نے احتجاج کے دوران سکولوں کی عمارتوں میں رہائش بھی اختیار کر رکھی ہے، جس سے تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ اراضی مالکان نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبے کے مطابق تقرری کے آرڈرز جاری نہیں کیے جاتے، سکولوں پر ان کا قبضہ برقرار رہے گا

اس احتجاج کے باعث 8 پرائمری سکولوں میں تدریسی عمل گزشتہ پانچ روز سے معطل ہے اور 2500 سے زائد بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ دوسری جانب اس معاملے پر متعلقہ حکام کا موقف ابھی سامنے نہیں آیا ہے