پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا میں حالیہ سیاسی پیش رفت کے تحت گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں معطل نہیں کی گئی ہیں۔ چیئرمین پشاور بورڈ کمیٹی کے مطابق، صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود امتحانات کو روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
زرعی یونیورسٹی سوات میں ٹیکس قوانین اور ودہولڈنگ ٹیکس پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادانہوں نے کہا کہ اگر صوبے میں حالات مزید خراب ہوئے تو شیڈول میں تبدیلی پر غور کیا جا سکتا ہے، لیکن فی الحال امتحانات کے تسلسل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
آج پیر، 12 اکتوبر کو بھی میٹرک سالانہ امتحان-II کے تحت فزکس کا پرچہ معمول کے مطابق لیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ امتحانی مراکز پر مناسب سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ طلباء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔