اہم ترین

پشاور میں تاحکم ثانی تعلیمی ادارے بند، بنوں بورڈ کے میٹرک کے پرچے ملتوی

  پشاور / بنوں(سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور...

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے باوجود میٹرک امتحانات جاری

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا میں حالیہ سیاسی پیش...

زرعی یونیورسٹی سوات میں ٹیکس قوانین اور ودہولڈنگ ٹیکس پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سوات (بیورو رپورٹ) زرعی یونیورسٹی سوات میں وائس چانسلر پروفیسر...

زرعی یونیورسٹی سوات میں ٹیکس قوانین اور ودہولڈنگ ٹیکس پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سوات (بیورو رپورٹ)

زرعی یونیورسٹی سوات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داد جان کی خصوصی ہدایات پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے مالی اور انتظامی شعبوں کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد شرکاء کی ٹیکس قوانین، بالخصوص ودہولڈنگ ٹیکس کے تقاضوں سے آگاہی اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔

لائبہ اعجاز کیس، ایجنٹ نے 72 نہیں93 لاکھ روپے کا فراڈ کیا،ایف آئی اے

ورکشاپ کا انعقاد زرعی یونیورسٹی سوات کے مین کیمپس میں کیا گیا، جس کی نگرانی ایڈوائزر اسٹیبلشمنٹ اینڈ فنانس اکبر خان نے کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داد جان نے ورکشاپ کا افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں ٹیکس قوانین کی اہمیت اور ان پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

ورکشاپ کا موضوع "ٹیکس قوانین کی تعمیل” تھا، جس کے تحت شرکاء کو ودہولڈنگ ایجنٹ کی حیثیت سے ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کے بعد تعمیل کے حوالے سے تفصیلی تربیتی سیشنز فراہم کیے گئے۔ ان سیشنز میں ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ماہرین مسٹر احتشام الحق اور ڈاکٹر محمد علی نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی اور شرکاء کو ٹیکس کے مختلف پہلوؤں اور ان پر عملدرآمد کے طریقوں سے آگاہ کیا۔

ملک کے ہرضلع سے ایک سکول کو ماڈل سکول بنا یا جائے گا،گوہر اعجاز

ٹیکس استثنیٰ اور ودہولڈنگ ٹیکس پر روشنی

اس موقع پر اکبر خان نے سابقہ پاتا (PATA) میں ٹیکس استثنیٰ کے پس منظر اور موجودہ ٹیکس قوانین کے نفاذ کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے ودہولڈنگ ٹیکس کے تقاضوں اور ان پر عملی عملدرآمد کے حوالے سے شرکاء کو اہم معلومات فراہم کیں۔

دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے ٹیکس قوانین، ودہولڈنگ ٹیکس کے تقاضوں اور ان پر عملدرآمد کے طریقوں سے مکمل آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے اس ورکشاپ کو اپنی صلاحیتوں میں اضافے اور روزمرہ کے مالی و انتظامی امور میں ٹیکس قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔