پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں طلبا کے شدید احتجاج کے باعث پیر کے روز 130 ہائی اسکول بند رہے۔ طلبا نے
دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں اسکولوں کے داخلی راستے بند کر دیے اور اساتذہ کی کمی، تعلیمی
اوقات، کلاسوں میں رش اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا
خیبرپختونخوا، ایمرجنسی نفاذ کے بعد صوابی، مردان اور نوشہرہ میں آج تعلیمی ادارے بند، امتحانات منسوخ
دوسری جانب جنوبی فرانس کے جنوبی شہر گربانی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکے نے
سکول میں فائرنگ کر کے ہیڈ ماسٹر اور ایک استاد کو زخمی کر دیا، جبکہ ایک اور شخص بھی گولی لگنے سے زخمی
ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم گٹار کے بیگ میں رائفل چھپا کر سکول میں داخل ہوا تھا