اہم ترین

چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز، 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  کی جانب...

پی بی ٹی ای کے زیر اہتمام مختلف ڈپلومہ جات کے دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے...

آسٹریلیا، 20 سالہ پاکستانی طالبہ کے قاتل ڈرائیور کی سزا معاف

ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں گذشتہ سال...

وہاڑی، سکول کے قریب فائرنگ سے آٹھ سالہ طالب علم جاں بحق

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) موضع رکن پور میں پرائمری سکول کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ سالہ

طالب علم محمد علی جاں بحق ہو گیا ہے۔ اس دلخراش واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ اہل

علاقہ نے سکولوں کے اطراف سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر

 

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن، پی ایم ایس کے سال 2026ء کے تحریری امتحانات ملتوی

 

پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس نے بچے کی

لاش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دی ہے

حکام کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔ واقعے کے محرکات جاننے

اور ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی

مارے جا رہے ہیں۔ واقعے پر اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے، اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ

واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور تعلیمی اداروں کے اطراف سیکیورٹی کے

مناسب انتظامات کیے جائیں تاکہ بچوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے