اہم ترین

چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز، 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  کی جانب...

پی بی ٹی ای کے زیر اہتمام مختلف ڈپلومہ جات کے دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے...

آسٹریلیا، 20 سالہ پاکستانی طالبہ کے قاتل ڈرائیور کی سزا معاف

ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں گذشتہ سال...

پشاور میں معمولاتِ زندگی بحال، تعلیمی ادارے، دفاتر کھل گئے اور بی آر ٹی سروس بھی بحال

پشاور (سپیشل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں حالات معمول پر آتے ہی تمام تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر کھل گئے ہیں جبکہ بی آر ٹی بس سروس بھی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، آج سے شہر بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے دوبارہ فعال ہو گئے ہیں اور تمام سرکاری و انتظامی امور معمول کے مطابق انجام دیے جا رہے ہیں۔

ایمرسن یونیورسٹی ملتان، سابقہ بھرتیاں منسوخ، امیدواروں کا احتجاج

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایک روزہ عام تعطیل کا نوٹیفکیشن ختم کیے جانے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں تعلیمی و تدریسی سرگرمیاں اور کاروباری و دفتر امور بحال کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹرانس پشاور انتظامیہ کے مطابق بی آر ٹی سروس تمام مین اور فیڈر روٹس پر مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اور شہریوں کو معمول کے مطابق معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔