اہم ترین

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پرانی سکیم طلبہ کےلئے ریسرچ پراجیکٹ جمع کرانے کی مہلت میں اضافہ

اسلام آباد(ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد...

لاہور کے سکولوں میں داخلہ مہم عدم دلچسپی کے باعث ناکامی سے دوچار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کے 111 سرکاری سکولوں میں جاری...

اقوام متحدہ ایگریکلچر آرگنائزیشن وفد کاویٹرنری یونیورسٹی لاہور کا دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) بنکاک سے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ...

اوکاڑہ میڈیکل کالج ضلع کی عوام کے لیے تحفہ ہے۔سلمان رفیق

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تعمیر اوکاڑہ میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر عظمت محمود، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج،

ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر سمیت بلڈنگز حکام بھی موجود تھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر اور ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے منصوبے پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ میڈیکل کالج کا منصوبہ4.6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

سندھ زرعی یونیورسٹی کا ڈی جی ایگریکلچر ریسرچ کے خط پر ردِعمل, طلباء پر پابندی کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا

پہلے مرحلے میں اکیڈمک بلاک، کیفےٹیریا اور خواتین ہاسٹل کے لئے کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے محکمہ بلڈنگز حکام کو ترقیاتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور عوامی سہولت کے بہترین منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومتِ پنجاب طبی تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اوکاڑہ میڈیکل کالج ضلع کی عوام کے لیے بے مثال تحفہ ہے