لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کے 111 سرکاری سکولوں میں جاری داخلہ مہم کے تحت بچوں کی انرولمنٹ (داخلہ) ٹارگٹ تاحال صفر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اور کہا جارہا ہے کہ یہ مہم محکمہ تعلیم سکولز لاہور کے افسران کی عدم دلچسپی کے باعث ناکام ہوئی ہے اس سنگین صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن لاہور نے تمام 111 سکولوں کے سربراہان کو طلب کر لیا ہے، جس میں داخلہ مہم کی صورت حال اور ٹارگٹ پورا نہ ہونے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک سکولوں میں عملے کی کمی دور نہیں کی جاتی اور عارضی ڈیوٹیوں پر بھیجے گئے ملازمین کو واپس سکولوں میں نہیں بھیجا جاتا، داخلہ مہم کے نتائج مثبت حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا