اہم ترین

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پرانی سکیم طلبہ کےلئے ریسرچ پراجیکٹ جمع کرانے کی مہلت میں اضافہ

اسلام آباد(ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد...

لاہور کے سکولوں میں داخلہ مہم عدم دلچسپی کے باعث ناکامی سے دوچار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کے 111 سرکاری سکولوں میں جاری...

اقوام متحدہ ایگریکلچر آرگنائزیشن وفد کاویٹرنری یونیورسٹی لاہور کا دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) بنکاک سے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ...

اقوام متحدہ ایگریکلچر آرگنائزیشن وفد کاویٹرنری یونیورسٹی لاہور کا دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) بنکاک سے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن  کے مسٹر پیٹر بلیک نے گذشتہ

روزٹینگ ہاؤ اور پراجیکٹ کوآرڈینیٹر  کنٹری آفس اسلام آباد ڈاکٹر ریاست وصی اللہ کے ہمراہ یونیورسٹی آف ویٹرنری

اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی سے ملا قات کی۔

یونیورسٹی اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے کی، اجلاس کے شرکاء نے موجودہ وبائی امراض کی

صلاحیت، ادارہ جاتی انتظامات، بیماریوں سے متعلق معلومات کے نظام، افرادی قوت کی صلاحیتوں اورکپیسٹی ڈیو

یلپمنٹ کے لیے ون ہیلتھ کے نقطہ نظر کے تحت جانوروں کی بیماریوں کی نگرانی کو بہترین بنانے کی ضرورت پر

تبادلہ خیال کیا جس میں ضلعی و صوبائی سطح پر بیماریوں کا پتہ لگانے اور رپورٹنگ کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کی

ٹریننگ پر تفصیلی بات کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے وفد کے ساتھ

ویٹرنری فیلڈ پروفیشنلز کی پیشہ وارانہ تربیت کروانے اور جدید دور کی ضرورت کے مطابق ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن

کے نصاب کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیئے تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار پر پورا

ایچ ای سی سکالرشپ پر بیرون ملک تعلیم کیلئے گئے 3 ڈاکٹروں کے واپس وطن نہ لوٹنے پر کاروائی کاحکم

اترنے کے لیے ویٹر نری یونیورسٹی اپنے ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن کے نصاب میں مصنوعی ذہانت، جانوروں کی بہبود

اور ون ہیلتھ کے کورسز کو شامل کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اینیمل ہیلتھ، تحقیق،پرو ڈکشن اورکمیو نیکیشن سے

متعلق ان سروس ویٹرنری اور پیرا ویٹرنری پیشہ ور افراد کی تربیت کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ بیماری کے

پھیلاؤ، نمونے حا صل کرنے/نمو نو ں کی ہینڈلنگ کرنے بائیو سیفٹی اور بائیو سیکیورٹی سے متعلقہ اقدامات سے نمٹنے

کے قابل ہو سکیں۔قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے یونیورسٹی میں وفد کاخیر مقدم کیا نیز اُنہوں نے

یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیق، ترقیاتی، طلبہ کی تعداد، قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون پر مبنی

یونیورسٹی کی ویڈیو دستاویزی فلم بھی دکھائی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسن مشتاق نے ڈیپارٹمنٹ آف ایپی ڈیمالوجی اینڈ پبلک ہیلتھ کے مختلف ڈگری پروگراموں، ورکنگ،

پالیسی سازی، پبلک ہیلتھ پولٹری اور لائیو سٹاک سیکٹرز کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے خدمات کے بارے میں

شر کا کو بتایا۔ اجلاس میں ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ایپی ڈیمالوجی اینڈ

پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر حسن مشتاق، پروفیسر ڈاکٹر محمد اویس، ڈائریکٹر ویٹرنری اکیڈمی ڈاکٹر آصف اعوان،

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمداُنیب،ڈاکٹر شا ہان عظیم، ڈاکٹر عبدالرحمان اور ڈاکٹر فرقان اعوان کے علا وہ فوڈ

اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن سے تین رکنی وفد نے شرکت کی۔