اہم ترین

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پرانی سکیم طلبہ کےلئے ریسرچ پراجیکٹ جمع کرانے کی مہلت میں اضافہ

اسلام آباد(ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد...

لاہور کے سکولوں میں داخلہ مہم عدم دلچسپی کے باعث ناکامی سے دوچار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کے 111 سرکاری سکولوں میں جاری...

اقوام متحدہ ایگریکلچر آرگنائزیشن وفد کاویٹرنری یونیورسٹی لاہور کا دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) بنکاک سے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ...

سی ڈی اے کے ایچ ای سی کی زمین ہاؤسنگ سکیم میں شامل کرنے پروزیرِ اعظم کانوٹس

اسلام آباد(ایجوکیشن رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کے روز کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اس

فیصلے کا نوٹس لے لیا ہے جس کے تحت ایچ ای سی کی دو سرکاری یونیورسٹیوں کے لیے مختص 250 ایکڑ اراضی کو

ایک ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کر لیا گیا تھا، اور انہوں نے اس معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سی ڈی اے نے ایچ ای سی کی250 ایکڑ اراضی پر مارگلہ انکلیو کی بنیاد رکھ دی،بدلے میں صرف25 ایکٹر اراضی کی آفر

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم آفس نے سی ڈی اے کو خط لکھ کر رپورٹ مانگی ہے، جس کے بعد سی ڈی اے کے حکام نے وزیرِ اعظم کو پیش کرنے کے لیے رپورٹ تیار کرنے میں پورا دن صرف کیا۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔