لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ جھنگ میں کارروائی کر کے خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے اور جعلی طریقے سے نازیبا تصاویر تیار کر کے وائرل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم مدعیہ کا محلہ دار ہے، جس نے دوستی سے انکار پر مبینہ طور پر خاتون کی نازیبا تصاویر اپنے ساتھیوں اور خاتون کے اہلِ خانہ میں وائرل کیں۔
حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے تصاویر اور متعلقہ مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا