اہم ترین

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ

فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور...

وفاقی دانش اسکولز میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں 12 نومبر تک طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ...

نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن...

نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں سماجی بہبود پر خصوصی آگہی سیشن کا انعقاد

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں طلبہ کو سماجی بہبود، انسانی خدمت اور فلاحی

سرگرمیوں سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی آگہی سیشن کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پاکستان

بیت المال جنوبی پنجاب رانا محمد رمضان طاہر تھے،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم نوجوانوں کی صلاحیتوں

کو نکھارنے کے ساتھ انہیں ایک ذمہ دار شہری بنانے میں بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے،انہوں نے پاکستان بیت المال

کی فلاحی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ادارہ پاکستان سویٹ ہومز، چائلڈ لیبر سے متاثرہ بچوں کی بحالی کے

یونیورسٹی آف نارووال میں پاکستان کا پہلا سپیس میوزیم قائم کیا جائے گا، وفاقی وزیر احسن اقبال

تعلیمی مراکز، ویمن ایمپاورمنٹ سینٹرز، پاکستان شیلٹر ہومز، مستحق طلبہ کے تعلیمی وظائف، مریضوں کے علاج

معالجے اور کوکلیئر امپلانٹ پروگرام سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے معاشرے کے محروم طبقات کی معاونت کر

رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی اور انسانیت کی

خدمت کے لیے بروئے کار لائیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ویژن اڑان پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے رانا محمد

رمضان طاہر نے کہا کہ تعلیم ہنر مندی کی ترقی سماجی تحفظ اور انسانی وسائل کی اس تعداد بڑھانا پائیدار قومی

ترقی کی بنیادی ستون ہیں،اس موقع پر پاکستان بیت المال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ایف اے) رانا شاہد سرور،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پروجیکٹس) ملک مظہر عباس بھی موجود تھے۔