اہم ترین

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مابین معاہدہ

فیصل آباد (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور...

وفاقی دانش اسکولز میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں 12 نومبر تک طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ...

نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے نان فارمل ایجوکیشن...

سالانہ 25 ہزار بلوچی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا منصوبہ

کوئٹہ۔ (ایجو کیشن رپورٹر)بلوچستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ملاقات منعقد ہوئی جس میں بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید اور ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر نے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران دونوں اداروں نے باہمی اشتراک اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے لیے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے پر مکمل اتفاق کیا۔ سالانہ بنیادوں پر صوبے کے 25,000 نوجوانوں کو مختلف مارکیٹ کے مطابق جدید فنی اور پیشہ ورانہ ہنر سکھائے جائیں گے تاکہ انہیں باوقار طریقے سے برسرِ روزگار بنایا جا سکے۔

   یونیورسٹی آف لیہ میں بے ضابطگیوں کی شکایت پر انکوائری کا حکم، رانا سکندر حیات کا 12 نئی بسیں فراہم کرنے کا اعلان

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نوجوانوں کو صرف مقامی سطح تک محدود رکھنے کے بجائے ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند بنایا جائے گا تاکہ وہ صوبے اور ملک کی معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

اس مقصد کے لیے بی ٹیوٹا کے فنی و تکنیکی وسائل اور بی آر ایس پی کے وسیع کمیونٹی نیٹ ورک کو یکجا کر کے دور دراز علاقوں کے مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں تک رسائی حاصل کی جائے گی۔

دونوں اداروں کے سربراہان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ شراکت داری بلوچستان کی معاشی خوشحالی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی