اہم ترین

تعلیمی بورڈ لاہور، 11ویں کے نتائج کے ساتھ میٹرک اور انٹر کے پیپرز کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان

  لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر...

پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی کے حکم پر پنجاب یونیورسٹی کے دو ٹھگ پروفیسر معطل

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں چند پروفیسرز پر مشتمل...

خانیوال, ڈپٹی کمشنر کا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ، آئی ٹی لیب کا افتتاح

خانیوال(ایجوکیشن رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خانیوال کا دورہ کیا اور

انسٹیٹیوٹ میں نئی قائم ہونے والی جدید آئی ٹی لیب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف کلاسز

اور تربیتی لیبارٹریز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ تربیت طلباء سے بات چیت کی، ان کی

صلاحیتوں کا جائزہ لیا اور ان سے سوالات کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، الیکٹریکل، ایچ وی اے سی آر (اے

سی ٹیکنسن)، کمپیوٹر آپریٹر، اور کلینیکل اسسٹنٹ کے کورسز سے منسلک لیبارٹریز میں جاری عملی تربیتی سرگرمیوں

پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی پرو وائس چانسلر تعینات

کا بھی مشاہدہ کیا۔

سینئر ایریا منیجر عدیل احمد غوری اور پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خانیوال آصف نواز بچہ نے ڈپٹی کمشنر

کو ادارے کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر

حناارشد نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فنی تعلیم اور عملی تربیت فراہم کرنا وقت

کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر کے ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر

سکیں۔