ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں شعبہ پیتھوبائیولوجی اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز کے
زیرِ اہتمام ایسوسی ایشن آف بائیورسک مینجمنٹ اور ہیلتھ سیکیورٹی پارٹنرز پاکستان کے اشتراک سے "حیاتیاتی تجربہ
گاہوں میں سائبر بائیو سیکیورٹی کے اصول و اطلاقات” پر تین روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب
میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ پروگرام میں مختلف
خانیوال, ڈپٹی کمشنر کا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ، آئی ٹی لیب کا افتتاح
جامعات کے محققین اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ حیاتیاتی تجربہ
گاہوں اور حساس تحقیقی ڈیٹا کو سائبر خطرات سے محفوظ رکھنا جدید سائنسی تحقیق کا بنیادی تقاضا ہے۔ جامعات
کو سائبر بائیو سیکیورٹی کے مؤثر نظام، جامع پالیسیوں اور جدید حفاظتی اقدامات کے ذریعے تحقیقی وسائل کا تحفظ
یقینی بنانا ہو گا۔