لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کوتھم کالج جوہر ٹاؤن کے زیرِ اہتمام ترکیہ کے 103 ویں یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے ایک
پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں قونصل جنرل ترکیہ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ صدارت
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوتھم میاں شاہد محمود نے کی۔ تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا اور پاکستانی و ترک کھانوں کی
ہائر ایجوکیشن کمیشن، آن لائن تصدیقی نظام کامیابی سے جاری، 139,021 تعلیمی دستاویزات کی تصدیق مکمل
نمائش کی گئی جہاں طلبہ نے دونوں ممالک کی ثقافت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر میاں شاہد محمود کا کہنا تھا کہ
پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو
رہے ہیں۔ قونصل جنرل ترکیہ نے لاہور اور پنجاب کے عوام کی محبت کو سراہتے ہوئے نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کے
لیے کوتھم کی خدمات کی تعریف کی۔