اہم ترین

جنوبی کوریا میں نقل سکینڈل،وزیر تعلم نے استعفی دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کے وزیرِ...

بہاولپور بورڈ کے زیر اہتمام آن سکرین مارکنگ سسٹم کا افتتاح

بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

حکومت سکولوں کا معیار بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات, صادق پبلک سکول کے یوم تاسیس سے خطاب

بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صادق پبلک سکول کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت
سے شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ صادق پبلک سکول سر صادق محمد خان عباسی خامس کی بصیرت، لگن اور عزم صمیم کا عکاس ہے۔ انہوں نے
کہا کہ سر صادق عظیم انسان دوست شخصیت تھے جنہوں نے عظیم تعلیمی مقصد کے لیے اس درس گاہ کے قیام میں بھرپور تعاون پیش کیا۔
رانا سکندر حیات نے سکول کے نئے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) عبدالحفیظ ستارہ امتیاز ملٹری کی بصیرت اور ادارے کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پرنسپل نے اپنی گہری دلچسپی اور تجربے کی روشنی میں جس طرح ادارے کی شان کو دوبارہ بحال کیا ہے، وہ لائق تحسین ہے۔
مہمان خصوصی نے پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب
سرکاری سکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
تقریب تقسیم انعامات میں 150 سے زائد طلبہ و طالبات میں انعامات، شیلڈز اور گولڈ میڈلز تقسیم کیے گئے۔ پرنسپل بریگیڈیئر (ر) عبدالحفیظ نے مہمان
خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ صوبائی وزیر نے سکول کے طلبہ و طالبات کی جانب سے تیار کردہ مختلف سائنس پراجیکٹس کی نمائش کا افتتاح بھی کیا۔