اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تنخواہیں بند

پشاور (نامہ نگار) وفاقی محتسب خیبر پختونخوا کے حکم پر اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تنخواہیں آئندہ احکامات تک منجمد کر دی گئی ہیں۔ اس

سلسلے میں اسلامیہ کالج پشاور کے ٹریژرر کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محتسب سیکرٹریٹ کی ہدایت کی روشنی میں وائس چانسلر اور رجسٹرار کی ماہانہ تنخواہیں فوری طور پر روکی گئی ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر اور رجسٹرار کو ‘کام کی جگہ خواتین کو ہراساں کیے جانے سے تحفظ کے قانون 2010ء’ کے تحت ٹریبیونل کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین کا مرتکب قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا

پنجاب یونیورسٹی, ہٹرتالی اساتذہ کو لیڈ کرنے والےسردار اصغر اقبال کی تعیناتی متنازعہ، تھرڈ ڈویژن کے باوجود پروفیسر بننے کا انکشاف 

اور دونوں افسران کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔
حکم نامے کے مطابق دونوں افسران مقررہ تاریخ پر ٹریبیونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کی تنخواہیں منجمد کرنے کا حکم جاری ہوا۔ محتسب نے ٹریژرر اسلامیہ کالج پشاور کو ہدایت کی ہے کہ تنخواہیں روکتے ہوئے اس اقدام سے ٹریبیونل کو آگاہ کیا جائے۔ مزید برآں، وائس چانسلر اور رجسٹرار کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

یو ای ٹی لاہورمیں گرینویٹ قابلِ تجدید توانائی چیلنج 2026 کانفرنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں وزیراعظم یوتھ پروگرام اور گرین یوتھ موومنٹ…

7 گھنٹے ago

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوک اعظم،لیہ میں زیر تعمیر بلڈنگ کا شیڈ گرنے سے12 سالہ طالب علم جان بحق

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ کے علاقے  میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی  چوک اعظم سکول…

9 گھنٹے ago

جی سی یونیورسٹی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پرتقریب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) جی سی یونیورسٹی لاپور میں چین کے قیام کی 77 ویں سالگرہ…

12 گھنٹے ago

سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط نہ مل سکی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پہلی سہ ماہی گزر گئی تا حال سرکاری سکولوں کو نان سیلری…

12 گھنٹے ago

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ریسرچ ایوارڈ مقابلہ کا اعلان، درخواستیں طلب

لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے "پاکستان ریسرچ ایوارڈ مقابلہ 2026-2027" کا باقاعدہ…

12 گھنٹے ago

کالجز میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایات، آڈٹ شروع، ٹیمیں تشکیل

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری کالجز میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایات پر سرکاری کالجز کے…

12 گھنٹے ago