اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 38 سائنسدان دنیا کے چوٹی کے محققین میں شامل

 

بہاولپور (ایجو کیشن رپورٹر)

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے تعلیمی اور تحقیقی میدان میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سٹینفورڈ یونیورسٹی، امریکہ اور نامور عالمی کمپنی ایلسیویئر (Elsevier) کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 38 محققین کو شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں جگہ پانے والے سائنسدانوں کا تعلق مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ہے جن میں حیاتیات، طبیعیات، کیمیا، ماحولیات، زراعت، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، ادویہ سازی، طب، اور سماجی علوم شامل ہیں۔ یہ عالمی درجہ بندی ان محققین کے کام کو سراہتی ہے جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں گراں قدر کام کیا ہے، اور ان کی تحقیق کو عالمی سطح پر بطور حوالہ استعمال کیا جاتا ہے۔

سالانہ 25 ہزار بلوچی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا منصوبہ

ڈائریکٹر اورک (ORIC) پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف کے مطابق، اسلامیہ یونیورسٹی کے جن محققین کو یہ اعزاز ملا ہے، ان میں ڈاکٹر ذوالفقارعلی خان، ڈاکٹر ماجد نیاز اختر، ڈاکٹر عثمان ذوالفقارعلی، اور ڈاکٹر محمد عادل جیسے نامور سائنسدان شامل ہیں۔

اس حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کامیابی ان کے اکیڈیمک ویژن اور یونیورسٹی میں معیاری تعلیم اور تحقیق کے لیے طے کردہ ترجیحات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف یونیورسٹی بلکہ ملک کے لیے بھی فخر کا باعث ہے اور عالمی سطح پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سائنسی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

یہاں واضح رہے کہ سٹینفورڈ یونیورسٹی کی یہ فہرست دنیا بھر کے محققین کے تعلیمی کام، ان کی تحقیق کے حوالہ جات، اور ان کے کیریئر کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جاتی ہے، جس میں صرف انتہائی چوٹی کے سائنسدانوں کو شامل کیا جاتا ہے۔