Categories: بریکنگ نیوز

اینٹی کرپشن ٹریپ ریڈ ڈرامہ بے نقاب، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا وزیر اعلی سے نوٹس کا مطالبہ

خانیوال (خصوصی رپورٹر) ایجوکیشن کمپلیکس خانیوال میں اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے کلرک عبدالرحمٰن کے خلاف کیا گیا ٹریپ ریڈ متنازع ہو گیا۔ کمرے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد مبینہ ٹریپ ریڈ کی اصلیت کھل کر سامنے آ گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کارروائی منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔

منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب کلرک عبدالرحمٰن اپنے کمرے میں موجود نہیں تھا، تو اینٹی کرپشن کے ساتھ آنے والے ایک نجی سورس نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاموشی سے پیسے ٹیبل کے نیچے رکھ دیے۔ اس کے فوراً بعد اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کمرے میں داخل ہو کر ریڈ کیا اور کلرک عبدالرحمٰن کو گرفتار کر کے پیسے برآمد کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

ملازمین کا شدید احتجاج اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

واقعے کی سچائی سامنے آنے پر ایجوکیشن کمپلیکس خانیوال کے تمام ملازمین میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، جس پر انہوں نے کام چھوڑ کر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک بے گناہ ملازم کو سازش کے تحت فریم کیا گیا ہے اور اینٹی کرپشن کے نام پر بدعنوانی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے۔

احتجاجی ملازمین نے حکامِ بالا اور اینٹی کرپشن کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو بطور ثبوت شاملِ تفتیش کیا جائے، معاملے کی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور بے گناہ کلرک کو فوری رہا کر کے جھوٹا ریڈ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کے پی کے کی جامعات کے لیے صرف 11 ارب روپے کا بجٹ بھونڈا مذاق ہے، پیوٹا

کے پی کے کی جامعات کے لیے 11 ارب روپے کا بجٹ بھونڈا مذاق ہے،…

48 منٹس ago

"پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ نتائج، پوزیشنز کا اعلان 22 ستمبر، باضابطہ رزلٹ 23 ستمبر”

>لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز  کے تحت منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ…

4 گھنٹے ago

پاکستانیوں کی اکثریت ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں عوامی رائے کے موثر تجزیے کے لیے معروف ادارے…

5 گھنٹے ago

پیف کے ہونہار طلبہ کی میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی، کیش پرائز اور لیپ ٹاپ تقسیم

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن  کے صدر دفتر میں میٹرک امتحانات میں پوزیشنز…

13 گھنٹے ago

پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں محفلِ میلادؐ کا انعقاد

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم و تحقیق  کے زیرِ اہتمام ایک بابرکت…

13 گھنٹے ago

تعلیمی اسناد کی تصدیق، ایچ ای سی کا جعلی ایجنٹوں سے خبردار رہنے کا عمومی انتباہ

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی اسناد کی…

13 گھنٹے ago