کراچی (سپیشل رپورٹر)سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ’’روشن سندھ پاکستان‘‘ کے نام سے طلبہ کے ریکارڈ کا پہلا مرکزی پورٹل لانچ کر دیا ہے، جس میں صوبے بھر کی سرکاری اور نجی جامعات کے طلبہ کا ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا۔
پورٹل پر ہر جامعہ کو الگ اکاؤنٹ دیا جائے گا۔ جامعات ایکسل ٹیمپلیٹ کے ذریعے ایک وقت میں 60 ہزار تک طلبہ کا ریکارڈ اپ لوڈ کر سکیں گی۔
پنجاب میں پرائمری کے بچوں کا سکول بیگ ہلکا کرنے کے لیے نیا نصاب تیار
نظام خود بخود ڈیٹا کی جانچ کرے گا، ایک ہی ریکارڈ کے دوبارہ اندراج (ڈپلیکیشن) کو روکے گا اور تفصیلی رپورٹس بھی فراہم کرے گا۔ اس پورٹل پر رسائی محفوظ اور اپ لوڈ کیے گئے ہر ریکارڈ کا مکمل آڈٹ ٹریل موجود رہے گا۔
حکام کے مطابق اس پورٹل سے تمام جامعات کے طلبہ کا ڈیٹا ایک جگہ جمع ہو جائے گا، جو ایک عرصے سے ضرورت تھی۔ درست اور تازہ ریکارڈ کی مدد سے کمیشن کو منصوبہ بندی، داخلوں کے رجحانات کی نگرانی اور معیار کی یقین دہانی کے کاموں میں آسانی ہو گی۔
اس سے جامعات کا وقت بھی بچے گا کیونکہ انہیں مختلف فارمیٹ میں ڈیٹا تیار کر کے بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ خودکار جانچ سے غلطیاں اور ڈپلیکیٹ اندراجات کم ہوں گے جبکہ آڈٹ ٹریل سے عمل میں شفافیت اور جوابدہی بڑھے گی
پشاور(سپیشل رپورٹر)خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام پیماسکولوں میں طلباکی فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ،جعلی…
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ایچی سن کالج میں…
لاہور(سپیشل رپورٹر) پی پی ایس سی نے اسسٹنٹ کمشنر ، سیکشن افسران کے محکمانہ امتحان…
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے پرائمری کے طلبہ پر بڑھتے ہوئے تعلیمی دباؤ کو…
کراچی / لاہو ر ( نمائندگان)محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ اور حکومتِ پنجاب نے مفکرِ پاکستان،…