تعلیمی بورڈ لاہور انتظامیہ کی نالائقی مارکنگ طلبہ سے کروانے کے بعد چند روز میں دوسرا بڑا واقعہ طالبہ کو ری چیکنگ کے بعد تیسری پوزیشن مل گئی

لاہور (سپیشل رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  لاہور کی مارکنگ ٹیم کی شدید لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی بدولت ایک ہونہار طالبہ اپنی اصل پوزیشن سے محروم ہوتے ہوتے بچ گئی۔ ماڈل ٹاؤن کے نجی تعلیمی ادارے کی طالبہ عافیہ نعیم کے امتحانی پرچے میں بورڈ عملے کی جانب سے 2 نمبر  بغیر چیک کیے چھوڑ دیے گئے، جس کے باعث ان کی پوزیشن متاثر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی نتائج کے اعلان پر عافیہ نعیم کو 1187 نمبر دیے گئے تھے، جبکہ وہ حقیقت میں اس سے زائد نمبروں کی حقدار تھیں۔ بورڈ انتظامیہ کی اس نااہلی اور پرچوں کی جانچ میں عدم توجہی کے خلاف جب طالبہ نے باقاعدہ ری چیکنگ کی درخواست دی  جس کے بعد غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بورڈ نے طالبہ کے پرچے میں 2 نمبروں کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے ان کے مجموعی نمبر 1187 سے بڑھ کر 1189 ہو گئے ہیں اور وہ لاہور بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن پر فائز ہو گئی ہیں

اس واقعے سے قبل گورنمنٹ گریجویٹ کالج شالا مار میں  ایک طالب علم کی جانب سے مارکنگ کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس پر وزیر تعلیم اور سیکرٹری ہائر ایجو کیشن کی جانب سے کوئی سنجیدہ نوٹس نہیں لیا گیا  جسکا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اس ویڈیو کے چند دن بعد ہی اب طالبہ کے درست نمبر نہ لگانے کا سنگین واقعہ سامنے آگیا ہے اور  بورڈ حکام کی جانب سے مارکنگ میں غیر سنجیدگی  کھل کر سامنے آگئی ہے جس نے لاہور بورڈ کے مارکنگ سسٹم کی شفافیت اور معیار پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ تعلیم سے وابستہ حلقوں اور والدین کا کہنا ہے

 بورڈ عملے کی معمولی سی غفلت بچوں کے مستقبل اور سالوں کی محنت کو داؤ پر لگا دیتی ہے۔ اگر طالبہ ری چیکنگ نہ کرواتی تو بورڈ کی اس خطا کا خمیازہ اسے عمر بھر بھگتنا پڑتا۔

 غریب اور اوسط درجے کے طلبہ کے لیے بورڈ کی ری چیکنگ فیسیں ادا کرنا آسان نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے کئی حقدار طلبہ اپنے نمبروں سے محروم رہ جاتے ہیں۔

پرچوں کی ناقص چیکنگ کرنے والے ممتحنین (Examiners) کے خلاف سخت انتظامی اور ڈسپلنری کارروائی کے بغیر یہ سلسلہ نہیں رک سکتا۔

اگرچہ بورڈ انتظامیہ نے چپکے چپکے طالبہ کو بلا کر  اسے  تیسری پوزیشن  کا حقدار قرار دیتے ہوئے  میڈل دے دیا ہے تاہم عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ محض تقریب کا انعقاد کافی نہیں۔  وزیر اعلی ، صوبائی وزیر تعلیم  اور  چیف سیکرٹری کو چاہیے کہ وہ انتظ

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

1 گھنٹہ ago

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف - 6 / 2…

1 گھنٹہ ago

میرپور، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات، داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

مظفرآباد (نمائندہ حصوصی) میرپور تعلیمی بورڈ نے ایف اے اور ایف ایس سی (پارٹ اول…

1 گھنٹہ ago

واشنگٹن، امریکی یونیورسٹی طلبہ کے وفد کا پاکستانی ایمبیسی کا دورہ، سفارتی کردار میں دلچسپی

واشنگٹن (نیٹ نیوز) ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلبہ کے وفد نے واشنگٹن میں…

2 گھنٹے ago

بلوچستان بورڈ, ایس ایس سی سالانہ امتحانات 2027 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 9 ستمبر تک توسیع

کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای)…

2 گھنٹے ago

پنجاب، تعلیمی اضلاع میں سال کی چوتھی اور آخری ڈی پی سی رپورٹ فوری جمع کرانے کی ہدایت

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز…

2 گھنٹے ago