The Islamia University of Bahawalpur - IUB
بہاولپور (سپیشل رپورٹر)
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں خواتین کے حقوق اور جائے روزگار پر ان کے تحفظ کے حوالے سے ایک خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنا جرم ہے اور ان کا ادارہ خواتین کے تحفظ کے لیے متحرک انداز میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورک پلیس (جائے ملازمت) پر خواتین کو ہراساں کرنا ناقابلِ سزا جرم ہے، لہٰذا ہر ادارے میں ہراسمنٹ کمیٹی کی تشکیل دی جاتی ہے جو تین افراد پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس ادارے سے خواتین کو فوری ریلیف فراہم کیا جاتا ہے جبکہ مرد یا خاتون، ہراسمنٹ کے خلاف اس ادارے سے رجوع کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو سازگار اور تحفظ والا ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ آسانی سے کام کر سکیں، ہمارے افراد اداروں میں جا کر ان کمیٹیوں کی ٹریننگ کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کو جہاں خواتین کام کرتی ہیں وہاں آویزاں کرنا ضروری ہے اور ہمارے ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مقامات کو چیک کرے۔
تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کے حقوق اور تحفظ کا تصور اسلام نے چودہ سو برس پہلے ہی دے دیا تھا، عورت کو سماجی، معاشی اور قانونی حق و تحفظ اس وقت مل گیا تھا جب حضرت محمد ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ‘سینٹر برائے اینٹی ہراسمنٹ اینڈ ڈسکریمینیشن کمیٹی’ قائم ہے جہاں شکایات پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔
ملتان(ایجوکیشن رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے مین گیٹ پر مبینہ طور پر بس ڈرائیور اور…
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مختلف وزارتوں کی سینکڑوں اسامیوں کے تحریری…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)منہاج یونیورسٹی مادرملت روڈمیں کانووکیشن 2026 کی تقریب ہوئی ۔ 1700 طلبہ و…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں نوجوانوں کے مستقبل کے ایک امتحان کی خاطر…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن…
بھلوال (نمائندہ حصوصی) محکمہ تعلیم پنجاب ضلع سرگودھا کے 907 مرد و خواتین اساتذہ کو…